28 اگست 2014 - 01:57
فلسطین کی حمایت کے لیے حکومت اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے:صدر مملکت

صدر مملکت نے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر حکومت کے کاموں کی وضاحت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطبق صدر مملکت اور کابینہ کے ارکان نے آج ہفتہ حکومت کی مناسبت سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے اس ملاقات میں خارجہ پالیسی کے شعبے میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے تاکید کی کہ حکومت عراق، شام اور لبنان خاصطور پر فلسطین کے عوام کی حمایت کے لئے اپنی تمام تر سیاسی، اقتصادی اور سماجی توانائیوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امید ظاہر کی کہ علاقہ آئندہ برسوں میں دہشتگردوں اور صہیونی حکومت کے خلاف علاقے کی قوموں کی کامیابی اور امن و امان کا مشاہدہ کرے گا۔ صدر مملکت نے اسی طرح عالمی رائے عامہ میں ایرانی فوبیا کی پالیسی میں کمی واقع ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کے بارے میں کہا کہ پابندیوں میں کمی اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے شعبے میں اچھے اقدامات کئے گئے ہیں۔ صدر مملکت نے حکومت کی مذاکراتی پالیسی کے بارے میں وضاحت کی کہ ایران نے منطق، شفافیت اور اپنی امن پسندی کو ثابت کیا ہے اور مذاکرات اسی طرح جاری رہیں گے اور اگر بعض طاقتیں مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ بنیں تو عالمی رائے عامہ مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار تسلط پسند طاقتوں کو قرار دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲